: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی اور ویم نریندر ریڈی راجیہ سبھا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے دونوں منتخب امیدواروں کو اس سلسلے کے سرٹیفکیٹ حوالے کیے۔اس موقع پر ویم نریندر ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں راجیہ سبھا کا رکن منتخب کرنے کا موقع دینے پر انہوں نے ملکارجن
کھرگے، راہل گاندھی، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور ریاستی وزراء کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ راجیہ سبھا اور دہلی میں تلنگانہ کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے اور ان کے حل کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔ریاستی وزیر سری دھر بابو نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ کے مفادات کے تحفظ کا تجربہ رکھنے والے ارکان راجیہ سبھا میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں نو منتخب ارکان کو مبارکباد بھی پیش کی۔