the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ، 25 جولائی (یو این آئی) اترپردیش میں گونڈا کے کرنل گنج علاقے میں پولیس نے کیرانہ تاجر کے بیٹے کا اغوا کرنے والے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے معصوم بچے کو بحفاظت آزاد کرالیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ آرڈر اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت پر پولیس نے علی الصبح چار کروڑ تاوان کامطالبہ کرنے والے سورج پانڈے، اس کی بیوی چھوی پانڈے، راج پانڈے، امیش یادو اور دیپو کشیپ کو ایک مختصر سی مڈبھیڑ کے بعد پکڑ لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی ایف اور گونڈاپولیس کی کارروائی میں ہوئی فائرنگ سے دیپو اور امیش زخمی



ہوگئے۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے مغویہ بچہ کو بحفاظت آزاد کرالیا گیا ہے۔
بدمعاشوں کے قبضے سے 32 بور کا ایک پستول ، دو طمنچوں کے علاوہ گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ بچہ کو بحفاظت آزاد کرانے والی پولیس ٹیم کو دو لاکھ روپے کے انعام سے نوازاجائے گا۔ یہ اعلان ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش اوستھی نے کیا ہے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ کرنل گنج کوتوالی علاقے میں جمعہ کی شام مارکیٹ میں ماسک اور سینیٹائزر بیچنے کے بہانےآئے دو بدمعاشوں نے تاجر ہری گپتا کے بیٹے نمو (6) کااغوا کرلیا تھا اورکچھ دیر بعد تاجر کے موبائل فون پر چار کروڑ روپے تاوان کامطالبہ کیا ۔فون کرنے والی عورت تھی۔
یو این آئی۔ شا پ۔0921

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.