ذرائع:
دہلی ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف آدھار کارڈ کسی شخص کی تاریخ پیدائش ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ جسٹس منوج کمار اوہری نے جے جے الیکٹرانکس بنام روساما جوائے مقدمے کی سماعت کے دوران یہ مشاہدہ کیا۔ معاملہ ایک خاتون ملازمہ کی تاریخ پیدائش میں اختلاف سے متعلق تھا، جس کے آدھار کارڈ میں 1959 اور ای ایس آئی سی ریکارڈ
میں 1960 درج تھا۔ کمپنی نے آدھار کارڈ کی بنیاد پر انہیں ریٹائرمنٹ سے ایک سال پہلے ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔ ہائی کورٹ نے لیبر کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ تاریخ پیدائش کے تعین کے لیے ای ایس آئی سی ریکارڈ پر انحصار کرنا درست تھا۔ عدالت نے برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کمپنی کو چار ہفتوں کے اندر خاتون ملازمہ کی بقایا تنخواہ ادا کرنے کی ہدایت دی۔