the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کی صورتحال دن بہدن ابتر ہوتی جارہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 32 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 9.69 سے تجاوز کرگئی ہے جمعرات کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32695 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 968876 ہوگئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز 29429 معاملات رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 606 افراد کی ہلاکت کے ساتھ تعداد اموات 24915 ہوگئی ہے۔
انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مستقل طور پر بڑھ رہی ہے



اور گذشتہ ایک دن میں 20783 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جن میں 612815 کو کل چھٹی دے دی گئی۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 331146 فعال معاملے ہیں۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 7975 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 275640 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 233 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10928 ہوگئی ہے۔ وہیں 1،52،613 افراد انفیکشن سے جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انفیکشن کے معاملے میں دوسرے مقام پر پہنچے تامل ناڈو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے معاملے 4496 کے اضافے کے ساتھ 151820 ہوگئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران 68 لوگوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 2167 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 102310 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.