تلنگانہ 10 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) وشاکھاپٹنم کے بیچ روڈ پر ایک اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی رہائشیوں نے
شعلوں اور دھویں کو دیکھتے ہی فوری طور پر فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ فائر فائٹرز موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔