9 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ٹرائیڈنٹ ہوٹل، ہائی ٹیک سٹی میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایرانی دستکاریوں اور ریشمی قالینوں کی نمائش بھی رکھی گئی۔تقریب میں تلنگانہ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، اساتذہ، دانشور، میڈیا نمائندگان اور حیدرآباد میں مقیم ایرانی برادری نے
شرکت کی۔ ایرانی قونصل جنرل حامد احمدیہ نے خطاب میں انقلاب 1979 کو آزادی، خودمختاری اور وقار کی جدوجہد قرار دیا اور ایران کی سائنسی، اقتصادی و سماجی ترقی کو اجاگر کیا۔تقریب میں ایران و ہندوستان کے تاریخی و ثقافتی تعلقات، دکن و حیدرآباد کے تاریخی روابط اور حالیہ اقتصادی و سلامتی تعاون پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور دونوں ممالک کے لیے امن و خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔