: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 29 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ پر پولنگ کے دن انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے بتادیں کہ محبوبہ مفتی جو اننت ناگ –
راجوری لوک سبھا سیٹ کی ایک امید وار ہیں، نے 25 مئی، جب اس سیٹ کے لئے پولنگ ہو رہی تھی، کو اننت ناگ میں پارٹی ورکروں کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا دریں اثنا پی ڈی پی صدر نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو 'حکومت کے سامنے سچ بولنے کی قیمت ادا کرنے' سے تعبیر کیا ہے۔