the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
جنیوا، 19 نومبر(یواین آئی) عالمی صحت تنظیم (ڈبلیوایچ او) یورپی علاقے کے ڈائرکٹر ہنس کلگو نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر 95 فیصد لوگ محفوظ ماسک پہنتے ہیں تو ملک کے کسی بھی حصے میں کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن لگائے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
مسٹر کلگو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’’اگر ہم سبھی اپنے حصے کا کام کریں یعنی محفوظ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن سے بچاجاسکتا ہے۔ میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے خلاف اٹھایا جانے والا آخری طریقہ ہے۔‘‘
ماسک پہننا حالانکہ کورونا وائرس کے خلاف ایک مکمل بچانے کے طورپر کام نہیں کرتا ہے۔ اس کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ اور ہاتھوں کے



سینیٹائز کرنے سے لے کر تمام دیگر طریقوں کو بھی اپنانا ضروری ہے۔ ہاں، لیکن ماسک ضروری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے اسکولوں کو بندکرنے کو موثرقدم نہیں مانا جاسکتا۔
مسٹر کلگو نے کہاکہ ’’بچوں اور نوجوانوں کو کورونا انفیکشن کا بنیادی کیریئر نہیں مانا گیا ہے۔ اسکولوں کو بند کرنے کو کووڈ کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے موثر طریقہ کار نہیں مانا جاسکتا ہے۔ جو بھی ملک اسکولوں کو بند کرنے کے بارے میں غوروفکر کررہے ہیں ان سے میری درخواست ہے کہ وہ اس کے برے اثرات کے بارے میں غور کریں۔ بچوں کو جو نقصان ہوگا اس پر غور کریں۔ اسکول بند کرنے سے بچوں کی ذہنی صحت پر سنگین اثر پڑسکتا ہے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.