: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ترواننت پورم، 30 جولائی (یو این آئی) کیرالہ حکومت نے تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ میں کثیر اموات کے پیش نظر دو روزہ ریاست گیر سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایک تعزیتی پیغام میں چیف سکریٹری ڈاکٹر وینو وی نے کہا کہ ضلع و ایناڈ کے چر ملا میں قدرتی آفت کے پیش نظر ریاستی حکومت
نے 30 اور 31 جولائی کو سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس ہولناک سانحے میں مہلوکین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوروزہ سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور حکومت کی طرف سے طے شدہ عوامی اجتماعات کو معطل کر دیا گیا ہے۔