: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سَنکرانتی تہوار کے موقع پر محکمہ سیاحت اور محکمہ ثقافت کے زیرِ اہتمام سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈس میں منعقدہ 7واں بین الاقوامی کائٹ اور سویٹ فیسٹیول شاندار انداز میں شروع ہو گیا۔ اس فیسٹیول کا افتتاح وزیر سیاحت جے کرشنا راؤ نے کیا۔ یہ فیسٹیول آج سے 15 جنوری تک جاری رہے گا۔سویٹ فیسٹیول کے حصے کے
طور پر قومی و بین الاقوامی مٹھائیوں اور تلنگانہ کی روایتی پکوانوں پر مشتمل 60 اسٹال لگائے گئے ہیں، جبکہ 120 ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس اسٹال بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔کائٹ فیسٹیول میں 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 بین الاقوامی کائٹ فلائرز اور 15 ریاستوں سے 55 ملکی کائٹ کلبوں کے ارکان شریک ہو رہے ہیں، جنہوں نے آسمان کو رنگ برنگی پتنگوں سے سجا دیا ہے۔