دہلی 26 نومبر، 2025 (ذرائع) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یومِ آئین کے موقع پر پارلیمنٹ کے سامویدھان سدن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین ہر شہری کے شخصی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے تشکیل دیا گیا تھا اور بدلتے وقتوں میں بھی یہی آئین ملک کی رہنمائی کر رہا ہے۔ تقریب میں نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، لوک سبھا
اسپیکر اوم برلا، وزیر اعظم نریندر مودی اور دونوں ایوانوں کے ارکان موجود تھے۔ صدر نے 26 نومبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی کی جانب سے آئین کے مسودے کی منظوری کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین جمہوری اقدار کے مشترکہ عزم کی علامت ہے اور اس کی تدوین میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے ڈرافٹنگ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔