: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: تشدد سے متاثرہ منی پور میں پھنسے ہوئے تلنگانہ کے 72 طلباء اور عام شہریوں کو پیر کی سہ پہر امپھال سے براہ راست پرواز کے ذریعے حیدرآباد لایا گیا۔ وہ دوپہر 1.22 بجے شمش آباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خصوصی پرواز سے پہنچے۔ مزید 34 پیر کی شام تک کولکتہ کے راستے حیدرآباد پہنچنے کی
امید ہے۔
تلنگانہ کے بقیہ 130 طلباء پیر کی رات اور چہارشنبہ کی صبح دو بیچوں میں ایک فلائٹ سے حیدرآباد پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ، کچھ طلباء رائے پور، پٹنہ اور بھونیشور کے راستے آنے والی پروازوں سے حیدرآباد پہنچیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250 طلباء امپھال اور آس پاس کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔