the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 28 ستمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مختلف حصوں بالخصوص پائین شہر میں ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے دن بھی شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندیاں نافذ رہیں۔ تاہم وادی کے دیگر اضلاع میں جو سیکورٹی پابندیاں جمعہ کے روز نافذ کی گئی تھیں وہ ہٹالی گئی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف حصوں بالخصوص گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گزشتہ رات دیر گئے لوگوں نے اس وقت سڑکوں پر نکل کر پٹاخے سر کئے جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں کشمیری عوام کے بقول کشمیریوں کے حق



میں زبردست تقریر کی۔
انتظامیہ نے ظاہری طور پر وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کے پیش نظر احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سری نگر کے مختلف حصوں بالخصوص پائین شہر اور صورہ میں پابندیوں کا نفاذ ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی جاری رکھا۔ پابندی والے علاقوں میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات رکھے گئے ہیں۔
ادھر تاریخی لال چوک میں ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات رہے۔ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کو لال چوک سے جوڑنے والا امیرا کدل برج دوسرے دن بھی لوگوں کی آمدورفت کے لئے بند رہا۔ تاہم مائسمہ سے پابندیاں ہٹالی گئی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.