the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی ۔ جنوبی دہلی کے حوض رانی علاقے میں واقع فلورش اپنے ہوٹل میں چہارشنبہ کو پیش آئے آتشزدگی کے واقعے میں جہاں 17 غیر ملکیوں کے بشمول 21 افراد ہلاک ہوئے وہیں مقامی مسلم نوجوانوں نے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے انسانیت اور ہمدردی کی ایک قابل ستائش مثال قائم کی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے فوراًبعد مقامی افراد امدادی سرگرمیوں میں جٹ گئے ۔ ہوٹل کے سامنے واقع گدوں کی ایک دکان کے مالک اور ان کے اہل خانہ نے غیر معمولی حاضر دماغی اور انسان دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکان کے درجنوں گدے سڑک پر لا کر بچھا دیے تاکہ او پر پھنسے ہوئے لوگ ان پر کود کر اپنی جان بچاسکیں۔ اگر گدوں کی دکان کے مالک اور ان کے خاندان نے فوری طور پر یہ قدم نہ اٹھایا ہوتا تو جانی نقصان کہیں زیادہ ہوسکتا تھا۔ کئی افراد نے اعتراف کیا کہ گدوں کے ڈھیر نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہولناک آگ کے دوران متعدد افراد جو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس کی عمارت میں پھنس گئے تھے، کو مقامی مسلم



نوجوانوں وسیم، شعیب اور اسرار نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر متعدد افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

 ان مسلم نو جوانوں نے نہ صرف عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں تعاون کیا بلکہ کئی متاثرین کو منہ سے سانس پہنچانے کا عمل سی پی آر بھی دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں کی بروقت مدد اور امدادی سرگرمیوں میں فعال شرکت کے باعث متعدد جانیں بچ گئیں اور ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے سے رک گئی۔ ان کے جذبہ خدمت اور انسان دوستی کو مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

 بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی ستیش اپادھیائے نے امدادی کاموں میں حصہ لینے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں افضال محمد شاہ رخ محمد انیس ، محمد عامر اورمحمد وسیم کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان نو جوانوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دوسروں کی مدد کی اور متعدد افراد کوسی پی آر بھی دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.