ذرائع:
دیوالی کے موقع پرپٹاخے جلانے کے دوران حیدرآباد میں کئی افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں جس کے بعد پیر کی رات سے شہر کے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل میں بڑی تعداد میں متاثرین کو شریک کیا گیا۔گزشتہ رات سے اب تک تقریباً 47 افراد ہاسپٹل میں داخل ہو
چکے ہیں، جن میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں پٹاخے ہاتھوں میں پھٹنے اور آنکھوں کے متاثر ہونے کے واقعات پیش آئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرین کو فوری طور پر علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور مزید مریض آنے کی صورت میں بھی مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔