: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 26 فروری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ حکومت کے چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے 45 عہدیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔تلنگانہ ایس پی ڈی سی ایل کے چیرمین و مینجگ ڈائریکٹر مشرف علی فاروقی کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں تھرڈ ڈسکام کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جنرل ایڈمنسٹریشن کے چیف سکریٹری کے طور پر راہول بوجا کو مقرر کیا گیا ہے اور بی سی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری بھی ان کے
سپرد کی گئی ہے۔محکمہ پنچایت راج کے اسپیشل چیف سکریٹری کے طور پر سنجے کمار، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریونیو کے خصوصی چیف سکریٹری کے طور پر دانا کِشور کو تعینات کیا گیا ہے۔ فینانس و منصوبہ بندی کے سکریٹری کے طور پر گوروَو اپل، ہندو انڈومنت کے کمشنر کے طور پر ایم ہنمنت راؤ اور پراجا وانی کے ریاستی نودل افسر کے طور پر ڈی دیویا کو مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ متعدد ضلع کلکٹرس کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں، جن میں یادادری بھونگیر ضلع کا کلکٹر انوراگ جینتھی کو مقرر کیا گیا ہے۔