آندھرا پردیش 23 فروری 2026 (اعتماد نیوز) آندھراپردیش کے شہر راجمنڈری میں مبینہ طور پر ملاوٹی دودھ پینے سے چار افراد کی موت اور متعدد افراد کی حالت خراب ہو گئی۔ متاثرین کو قے، دست اور پیٹ درد کی شکایت پر
اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق سبھی نے ایک ہی دودھ فروش سے دودھ خریدا تھا، جس سے ملاوٹ کا شبہ ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقیقت واضح ہوگی۔ انتظامیہ نے 13 ٹیمیں تشکیل دے کر متاثرہ علاقوں میں گھر گھر سروے شروع کر دیا ہے۔