: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،2اگسٹ (ایجنسی) نئی دہلی سے لکھنؤ جا رہی شتابدی ایکسپریس بدھ کی صبح گر کر تباہ ہوتے ہوتے بچی. اتر پردیش میں خورجہ اسٹیشن کے قریب لکھنؤ دہلی شتابدی ایکسپریس کا انجن اچانک کمپارٹمنٹ سے الگ ہو گیا. اس حادثے کی بھنک جب تک ڈرائیور کو لگتی انجن چار بوگیوں کے ساتھ آگے نکل چکا تھا، دوبارہ انجن کو کمپارٹمنٹ سے جوڑ کر ٹرین کو روانہ کیا گیا.
میڈیا ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی صبح دہلی اور لکھنؤ کے درمیان شتابدی ایکسپریس انجن خورجہ کے پاس نکل گیا. اس
کے بعد ٹرین کے چار ڈبے بھی الگ ہوگئے وقت رہتے بڑے حادثے ہونے سے روک دیا گیا. اس کی معلومات ملتے ہی حکام نے موقع پر پہنچ کر ٹرین کی جانچ کی. حکام نے کہا کہ یہ لاپرواہی جس سے بھی ہوئی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس کی وجہ سے بہت بڑا حادثہ ہو سکتا تھا. انجن نکلنے کے بعد ٹرین کو کافی دیر بعد روانہ کیا گیا.
ایک عینی کے مطابق، ٹرین اچانک چلتے چلتے رک گئی. ٹرین کا اس طرح بغیر اسٹیشن کے رکنا غیر متوقع تھا. جب ٹرین سے نیچے اتر کر دیکھا تو انجن کے ساتھ چار ڈبے بھی ٹرین سے الگ ہو گئے تھے. اس کے بعد ایک ایک کر مسافر نیچے اترنے لگے.