: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/20مارچ(ایجنسی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ عراق کے موصل سے اگست 2014 میں اغوا 39 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے اور حکومت ان کے باقیات کو لائے گی۔ سوراج نے راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ سبھی باقیات کی ڈی این اے جانچ سے کل اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ساڑھے تین سال سے لاپتہ 39 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں 31 پنجاب، چار ہماچل پردیش اور باقی بہار اور مغربی بنگال کے تھے۔
انہوں
نے کہا کہ وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ عراق جائیں گے اور مرنے والوں کے باقیات کو طیارے سے وطن لائیں گے۔ یہ طیارہ سب سے پہلے امرتسر جائے گا جہاں پنجاب اور ہماچل پردیش کے لوگوں کے باقیات کو ان کے اہل خانہ کو سپرد کرے گا۔ اس کے بعد یہ طیارہ پٹنہ اور کولکاتہ جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ لاپتہ ہندوستانیوں کا پتہ لگانے کا کام بہت پیچیدہ تھا لیکن یہ عراقی حکومت، وزیر اعظم نریندر مودی اور حکام کے تعاون سے ممکن ہو سکا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے عراقی حکومت، نریندر مودی اور جنرل وی کے سنگھ کی ستائش کی۔