: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولمبو، 4 اپریل (یو این آئی) سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر نافذ 36 گھنٹے کا کرفیو پیر کو ہٹا دیا گیا ملک میں معاشی بدانتظامی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دوران تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ہفتہ کو ہنگامی حالت
نافذ کر دی گئی اس کے ساتھ ہی 36 گھنٹے کے کرفیو کے دوران لوگوں کو کسی بھی عوامی مقام پر جمع ہونے سے منع کیا گیا تھا۔ تاہم لوگ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
اگرچہ کرفیو اٹھا لیا گیا ہے لیکن ہنگامی حالات بدستور نافذ ہے۔