ذرائع:
تلنگانہ حکومت نے سعودی عرب بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 45 عمرہ زائرئن کی تدفین میں شرکت کے لئے ان کے افراد خاندان اور رشتہ داروں پر مشتمل 35 رکنی قافلہ کو سعودی عرب روآنہ کررہی ہے حج ھاؤس نامپلی سے بعد نماز عشا ان افراد کو دو بسوں کے ذریعے ایرپورٹ روانہ کیا گیا
۔یہ 35 افراد سعودی عرب کے شہر مدینہ شریف اج رات روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے مرحومین کے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے بعد ازاں مکہ مکرمہ جائیں گے اور عمرہ کریں گے ۔ حکومت کی جانب سے ان افراد کے لئے ایک ہفتہ کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے ان کے ہمراہ حج کمیٹی کے عہدیدار عرفان اور دیگر دو ملازمین بھی ساتھ روانہ ہورہے ہیں