: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں/22مئی(ایجنسی) جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے رسانہ نامی گاؤں میں جنوری کے اوائل میں پیش آئے دل دہلانے والے آٹھ سالہ کمسن بچی کے عصمت دری اور قتل واقعہ کے ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت 31 مئی کو سیشن جج پٹھان کوٹ کی عدالت میں شروع ہوگی۔ سماعت سپریم کورٹ کے احکامات پر روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور کیمرے میں قید کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 7 مئی کو کٹھوعہ کیس کی
جانچ سی بی آئی سے کرانے سے انکار کرتے ہوئے کیس کی سماعت کٹھوعہ سے پٹھان کوٹ کی عدالت میں منتقل کرنے ہدایت دی۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے یہ حکم سنایا تھا۔ عدالتی ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کٹھوعہ سنجیو گپتا نے منگل کے روز کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کی پٹھان کوٹ منتقلی کے باضابطہ احکامات جاری کردیے۔ انہوں نے بتایا "کیس کی سماعت 31 مئی کو پٹھان کوٹ میں شروع ہوگی۔