the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزراء نرملا سیتا رمن، پیوش گوئل، کانگریس کے جے رام رمیش، مکل واسنک، راشٹریہ لوک دل کے جینت چودھری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سریندر ناگر سمیت 27 نو منتخب اراکین نے راجیہ سبھا کے اراکین کے طور پر آج حلف لیا راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو ان تمام ارکان کو ایوان بالا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ یہ تمام اراکین حال ہی میں ہونے والے دو سالہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ محترمہ سیتا رمن، مسٹر گوئل



اور مسٹر ناگر ایوان بالا کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی میعاد ختم ہوئی تھی۔
حلف اٹھانے والے 27 ارکان دس ریاستوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور انہوں نے دس زبانوں میں حلف لیا۔ ان میں سے 12 نے ہندی میں، چار نے انگریزی میں، سنسکرت، کنڑ، مراٹھی اور اُڑیا میں دو ،دواور ایک ایک ممبر نے پنجابی، تمل اور تیلگو میں حلف لیا۔
بعد ازاں مسٹر نائیڈو نے واضح کیا کہ جن نو منتخب ارکان نے ابھی تک حلف نہیں لیاہے وہ بھی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.