: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 28 اکتوبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو کہا کہ ممبئی میں 26/11 کے حملوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور یہ کہ "صرف ممبئی پر حملہ نہیں تھا، یہ بین الاقوامی برادری پر حملہ تھا" ڈاکٹر جے شنکر نے یہ باتیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
کی دو روزہ انسداد دہشت گردی میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے کہی اور ممبئی حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم ممبئی کے تاج ہوٹل پر 26/11 کے دلخراش دہشت گردانہ حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے اور یہ حملہ صرف ممبئی پر نہیں تھا بلکہ عالمی برادری پر حملہ تھا۔