: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
غزہ 18 نومبر (یو این آئی) جنوبی غزہ کے خان یونس شہر پر سنیچر کی صبح اسرائیلی بمباری میں تقریباً 26 فلسطینی مارے گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفانے دی ہے۔ رپورٹ میں مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا
گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں اپارٹمنٹس پر متعدد حملے کیے جس میں 26 شہری ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں زیادہ تر بچے تھے۔ حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔