2025 کے عالمی شہرت یافتہ اسکرپس نیشنل اسپیلنگ بی مقابلے کے فاتح، ہونہار طالب علم ماسٹر فیضان ذکی نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی سے پارٹی ہیڈکوارٹر دارالسلام میں شرفِ ملاقات حاصل کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ماسٹر فیضان ذکی کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی غیر معمولی صلاحیت، محنت اور لگن کو
سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فیضان ذکی نے اس بین الاقوامی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک اور شہر کا نام بھی روشن کیا ہے۔ بیرسٹر اویسی نے ماسٹر فیضان ذکی کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ تعلیم کے میدان میں اسی عزم اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں، مزید کامیابیاں حاصل کریں اور عالمی سطح پر ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر بنتے رہیں۔