: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی .... ہندوستانی ریلوے کے اس اعلان کے بعد کہ محکمے میں 20ہزار سے زیادہ افراد کی بھرتی کی جائیگی درخواست دینے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔ اب تک 2کروڑ سے زیادہ امیدواروں نے ان اسامیوں
کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ محکمے کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ریلوے کے بھرتی بورڈ نے گزشتہ ماہ مختلف اخبارات میں بھرتیوں کیلئے اشتہار شائع کرائے تھے اس وقت سے اب تک 2کروڑ12لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے آن لائن درخواستیں دی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانےکی آخری تاریخ 31مارچ تھی۔ محکمے میں اس وقت90ہزار ملازمین کام کررہے ہیں۔