the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،15جنوری(یواین آئی)مرکزی حکومت نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق 186معاملوں کی تفتیش کرنے والے جسٹس ایس این ڈھینگرا کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی ہے اور اس کی سفارشات کے مطابق قانونی کارروائی کی جائےگی۔
مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بدھ کو بتایا کہ دہلی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایس این ڈھینگرا کی قیادت والی خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی)کی رپورٹ منظور کرلی ہے اور اس کی بنیاد پر لاپرواہی کے قصوروار پولیس والوں پر کارروائی کی جائےگی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ کو بتایا،’’ہم نے جسٹس ڈھینگرا کی قیادت والی ایس آئی ٹی کی رپورٹ منظور کرلی ہے اور اس کی بنیاد پر کارروائی



ہوگی۔‘‘
فسادات کے 186بند معاملوں کا جائزہ لینے والی ایس آئی ٹی نے رپورٹ دی ہے کہ زیادہ تر معاملوں میں نچلی عدالت سے مقدمہ خارج ہونے کے بعد اپیل دائر نہیں کی گئی۔اس میں جانچ افسروں کا رول مشتبہ ہے۔
عدالت نے عرضی گزاروں کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ بند مقدموں کی اپیل داخل کرنے کےلئے پولیس میں درخواست دیں۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ نے ہی ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔کل 186معاملوں کو پولیس یا الگ الگ ایجنسیوں نے بند کردیاتھا۔کچھ فسادات متاثرین کی جانب سے عرضی داخل کرکے کہا گیاتھا کہ ثبوتوں اور حقائق کے پیش نظر بغیر معاملوں کو بند کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی الزام لگایا گیا کہ پولیس اور دیگر جانچ کرنے والی ایجنسیوں نے صحیح سے بیان بھی درج نہیں کئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.