the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 دسمبر (ایجنسی) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں اے آئی اے ڈی ایم کے اور تیلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی) کے 19 اراکین کو چار دن کے لئے ایوان کی کارروائی سے آج معطل کر دیا۔

ایک بار ملتوی ہونےکے بعد 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو ٹی ڈی پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے رکن اپنے مطالبات کی حمایت میں ایوان کے وسط میں آکر ہنگامہ کرنے لگے۔ اسپیکر ایوان کی میز پر جب ضروری دستاویزات رکھوا رہی تھی، اسی دوران دونوں پارٹیوں کے رکن نعرے لگاتے رہے۔ کچھ رکن کاغذ کے ٹکڑے اچھالتے رہے جس سے چیئر کے سامنے کاغذوں کاٹکڑوں کا ڈھیر لگ گیا۔ایوان کا ضروری کام کاج نمٹانے کے بعد مسز مہاجن نے ارکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنی اپنی سیٹ پر واپس جائیں اور ایوان کی کارروائی آسانی



سے چلنے دیں۔ انہوں نے یہ تنبیہ دو بار ارکان کو دی لیکن ہنگامہ کر رہے ارکان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔


اسپیکر نے کہا"میں بار بار آپ کو تنبیہ کر رہی ہوں۔ آپ میری بات نہیں سن رہے ہیں اور ایوان کی مسلسل توہین کر رہے ہیں۔ ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرکے کارروائی کو متاثر کر رہے ہیں۔ میں قوانین 374-اے کے تحت آپ کے نام لے رہی ہوں۔ اس ضابطہ کے تحت نام لینے کے بعد آپ خود بہ خود چار دن کے لئے ایوان کی کارروائی سے معطل ہو جاتے ہیں"۔
مسز مہاجن نے ہنگامہ کر رہے ٹی ڈی پی کے 12 اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے سات ارکان کے نام لئےاور اس کے فورا بعد ایوان کی کارروائی دو بجے تک کیلئےملتوی کر دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.