the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

نظام آباد ڈویژن کی حدود میں حال ہی میں گمشدہ اور چوری شدہ 170 موبائل فونز، جن کی تخمینہ قیمت تقریباً 17 لاکھ روپے ہے، متاثرین کو واپس کر دیے گئے۔ ضلع پولیس آفس میں سیل فون ریکوری میلہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں نظام آباد ڈویژن سے پچھلے چند دنوں میں گمشدہ یا چوری شدہ فونز کا سراغ نہ صرف



ریاست بلکہ پڑوسی ریاستوں سے لگا کر ریکور کیا گیا اور مالکان کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں موبائل فون کے بغیر ایک چھوٹا سا لین دین بھی ممکن نہیں، اور مجرم لوگ اپنی قیمتی معلومات، بینک اکاؤنٹس اور پاس ورڈز کو موبائل میں محفوظ جان کر فون چوری کر کے کمزور پاس ورڈز کے ذریعے فون پے، گوگل پے اور دیگر ذرائع سے رقم ہتھیا رہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کسی کا موبائل گم یا چوری ہونے کی صورت میں فوری طور پر CEIR پورٹل پر اسے بلاک کروائیں اور متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی کہ اگر کوئی سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدے تو دکان کے مالک سے رسید لازمی حاصل کرے، کیونکہ چوری شدہ فونز موبائل شاپس پر بیچے جا رہے ہیں اور سستے ہونے کی وجہ سے لوگ بغیر جانچے خرید لیتے ہیں، جس سے دھوکہ دہی کا شکار ہو جاتے ہیں، اور اگر کسی کو معلوم ہونے کے باوجود چوری شدہ فون خریدتا ہے تو اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.