the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) حکومت نے كورونا وائرس سے نمٹنے کے مقصد سے شروع کئے گئے 21 روزہ لاك ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر اعظم کے غریبوں کی بہبود کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 1.70 لاکھ کروڑ روپے کے امدادی پیکیج جاری کیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکیج میں غریب، کسان، مزدور، خواتین، دہاڑی مزدور، سینئر سٹیزن،معذور، بیواؤں اور منظم شعبے کے کارکنوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت پردھان منتری غریب انّ یوجنا کا آغاز کیا جائے گا جس میں غریبوں کو بلا معاوضہ اناج دیا جائے گا۔ پردھان منتری انّ یوجنا کے تحت 5 کلو اضافی گندم یا چاول اگلے تین ماہ تک ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہر خاندان کو اس مدت میں ہر مہینے ایک کلو دال بھی دی جائے گی۔ اس کا فائدہ قریب 81 لاکھ ان لوگوں



کو ہوگا جنہیں ابھی عوامی نظام تقسیم کے ذریعے ہر ماہ فی شخص پانچ کلو اناج مل رہا ہے۔ اس منصوبہ پر 40 ہزار کروڑ روپے کے چرچ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمان فنڈ اسکیم کے تحت ملنے والی سالانہ چھ ہزار روپے کی مالی مدد کے تحت اپریل کے شروع میں دو ہزار روپے کی پہلی قسط جاری کی جائے گی جس سے 8.65 لاکھ کسانوں کو 16 ہزار کروڑ روپے براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر منریگا کے تحت ملنے والی دہاڑی میں 20 روپے یومیہ کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 182 روپے سے بڑھا کر 202 روپے کر دی گئی ہے۔ اس سے قریب 13.62 کروڑ خاندان کو فائدہ ہو گا اور اس پر 5600 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی سوشل ڈسٹیشگ پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد منریگا کے تحت کام شروع کرنے کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ دیہی علاقوں میں لوگوں کو روزگار مل سکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.