: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی: کل 170 مہمان قومی دارالحکومت میں صدر دروپدی مرمو کے زیر اہتمام جی 20 ڈنر کے خصوصی مدعو افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
غیر ملکی لیڈروں اور مندوبین کے سربراہوں کے علاوہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، کابینہ اور ریاستی وزراء، مرکزی حکومت کے سیکرٹریوں اور دیگر معزز مہمانوں کو اس
گالا ڈنر میں مدعو کیا گیا ہے جو کہ کے ملٹی فنکشن ہال میں منعقد ہوگا۔
تقریب کے میزبان صدر مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر اپنی اہلیہ سدیش دھنکھر کے ساتھ، وزیر اعظم نریندر مودی، سابق صدر رام ناتھ کووند، اور سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو عشائیے میں شامل ہوں گے۔
تاہم دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔