اعتماد نیوز 11 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) گلے میں میسور بھج یہ پھنس جانے کے نتیجہ میں 15 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ 15 سالہ طالبہ ساتو یکا کے ماں باپ پھل
فروش ہیں۔ کل صبح وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ آئی ہوئی تھی کہ اس دوران ناشتہ کے لئے اسے میسور بھیجیہ خرید کر دیا گیا۔ لڑکی نے پورا بھیجیہ منہ میں ڈال لیا جس کے ساتھ ہی طالبہ کی سانس رک گئی اور ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران اس کی موت ہو گئی۔