: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 25 اپریل (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،429 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 24 ہزار کے پار پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید57 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 775 ہو گئی ہے۔ملک کی مختلف
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 24506 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 314 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 5063 تک پہنچ گئی ہے۔