the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 04 اگست (یو این آئی) کانگریس سمیت اپوزیشن کی 14 پارٹیوں نے حکومت سے پارلیمانی جمہوریت کا احترام کرکے پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کروانے کی اپیل کی ہے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے بدھ کے روز یہاں جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ پیگاسس اور دیگر مسائل میں پوری اپوزیشن متحد ہے لیکن حکومت غلط تشہیر کرکے پارلیمنٹ نہیں چلنے دینے کا الزام عائد کرکے اپوزیشن کے اس اتحاد پر حملہ کرنے کا ناکام کوشش کر رہی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپنےسخت رویہ کے سبب تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت گھمنڈ میں چور ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ان مسائل پر بحث کروانے اور وزیر داخلہ سے بحث کا جواب دینے کی اپوزیشن کی مانگ کو نظر انداز کر رہی ہے۔
اپوزیشن



کے جن رہنماؤں نے یہ بیان جاری کیا ہے، ان میں راجیہ سبھا کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے، نیشنلسٹ کانگر پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار، ڈی ایم کے ‘ کے رہنما ٹی آر بالو اور تیروچی شیوا، کانگریس کے رہنما آنند شرما، سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما رام گوپال یادو، ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک او برائن اور کلیان بنرجی، شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت اور وِنَے راؤت ، راشٹڑیہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما منوج جھا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ کے رہنما ای کریم، عام آدمی پارٹی کے رہنما سشیل گپتا، آئی یو ایم ایل کے ای ٹی محمد بشیر، نیشنل کانفرسن کے رہنما حسنین مسعود ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما ونے وسوم، آرایس پی کے رہنما این کے پریم چندرن اور ایل جے ڈی کے ایم وی شریئم کمار شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.