تلنگانہ 30 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) منچریال ضلع کے چنّور میں واقع سوشل ویمنز گرکل اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ 13سالہ شری ونِدھیا کی مشتبہ موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق طالبہ نے 25 تاریخ کو ہاسٹل میں زہریلی دوا پی لی تھی، جس کے بعد اسے فوری طور پر علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم علاج کے دوران اس کی حالت بگڑنے پر وہ جانبر نہ ہو سکی۔متوفیہ
کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول کے پرنسپل اور عملے کی مبینہ ہراسانی کے باعث ان کی بیٹی نے یہ قدم اٹھایا۔ گھر والوں نے سوال کیا کہ زہریلا مواد اسکول کے اندر کیسے پہنچا۔دوسری جانب عملے کا مؤقف ہے کہ تقریباً 20 دن قبل جب طلبہ باہر گئے تھے، اسی دوران یہ مواد خریدا گیا ہوگا۔۔ اس معاملے پر خاندان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔