the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تلنگانہ حکومت کو لاک ڈاؤن مدت کے دوران جی ایچ ایم سی کے علاقے میں پراپرٹی ٹیکس ، بجلی کا بل ، واٹر بل کیلئے تین ماہ کی چھوٹ دینا چاہئے؟

بلکل دینا چاہیے
ہاں
نہیں
نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) ملک میں کوروناوائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے ایک دن میں ریكارڈ 5609 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زیادہ لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی حاصل کی۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے کیس سامنے آئے تھے۔
ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہو گئی۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 45300 ہو گئی ہے۔
ملک میں کوروناسے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور انفیکشن کے کل معاملوں میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2161 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی کل تعداد 39297 ہو گئی ہے اور کل 1390 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 10318 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.