: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد میں گرین موبیلٹی کو فروغ دینے کے لیے 1,085 نئی الیکٹرک بسیں شامل کی جا رہی ہیں۔ اولیکٹرا گرین ٹیک لمیٹڈ کو تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے ان بسوں کی فراہمی کے لیے لیٹر آف انٹینٹ ملا ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عوامی ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے، آلودگی کم کرنے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کو ریاست کی اہم ترجیح قرار دیا ہے۔ یہ نئی بسیں اسی منصوبے کا
حصہ ہیں، جن کا مقصد فیول پر انحصار کم کرنا اور ماحول دوست سفری نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ بسیں پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت فراہم کی جائیں گی۔ یہ بسیں اے سی اور نان اے سی دونوں اقسام میں ہوں گی۔ ایک چارج پر 250 کلومیٹر سے زیادہ چل سکیں گی اور تقریباً 45 منٹ میں چارج ہو جائیں گی۔ معذور افراد کے لیے خصوصی وہیل چیئر کی جگہ بھی فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حیدرآباد کو صاف، جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔