: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد..... تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں سڑک کے کنارے زرعی کنویں میں آٹو گرپڑنے کے سبب 12افراد غرق ہوگئے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں نظام آباد کے
مپکال اور منڈورا مواضعات کے درمیان پیش آیا۔ 10لاشیں جن میں 4خواتین اور 6بچوں کی ہیں تاحال کنویں سے نکالی جاچکی ہیں۔ مزید 2 لاشوں کے کنویں میں ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ماہر تیراکوں کے ذریعہ لاشوں کو نکالنے کا کام کیا جارہا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ آٹو کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا کیونکہ آٹو مسافروں سے بھرا ہوا تھا۔ حادثہ کے وقت آٹو تیز رفتاری سے جارہا تھا۔ سڑک سے گزرنے والے اور پولیس وہاں پہنچی اور آٹو میں سوار افراد کو کنویں سے نکالنے کیلئے راحت کام شروع کردیا۔ اطلاع ملتے ہی کلکٹر اور دیگر اعلیٰ افسر بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔