: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کیرلہ/22مئی(ایجنسی) کیرلہ کے کوجھیکوڑ اور ملپورم میں نپاہ ووائرس سے اب تک دس افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں اس وائرس سے متاثر دو لوگوں کو حالت سنگین بتائی جا رہی ہے ۔ کیرلہ کے وزیر صحت نے کہا کہ کوجھیکوڑ میں علاج کرا رہے راجن اور اشوکن کا منگل کے روز موت ہو گئی ۔ وہ دونوں اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ وہیں ایک نرسنگ اسسٹنٹ لینی کا بھی اس وائرس کے رابطہ میں کے بعد پیر کے روز موت ہوگئی ۔
اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ کیرلہ میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو
دیکھتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو بھی اطلاع دے دی گئے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 18 لوگوں کے سیمل انکشاف کے لئے بھیجے گئے ہیں ۔ ان میں سے12 لوگ نپاہ سے متاثر پائے گئے ہیں ، جن میں سے 10 لوگوں کی اب تک موت بھی ہو چکی ہے ۔
اس وائرس کے متاثر شخص کو سانس لینے میں پریشانی ہوتی ہے اور پھر دماغ میں جلن محصوص ہوتی ہے ۔ اس کے لئے اب تک کوئی ویکسین نہیں ڈھنوڈا جا سکا ہے ۔ اس کے متاثروں کی حالت کئی مرتبہ کافی سنگین ہو جاتی ہے ، جنہیں کئی بار آئی سی یو میں داخل کرایا جاتا ہے ۔ وہیں دوسری جانب وقت پر علاج نہیں ملنے پر موت ہو جاتی ہے ۔