: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی:ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد خاتون ریسلر ساکشی ملک نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریسلنگ سے ریٹائر ہو رہی ہوں۔ بالکل اسی طرح جیسے برج بھوشن نے ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات جیتے ہیں۔ وہیں پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ وزیر کھیل نے ریکارڈ پر کہا ہے کہ برج بھوشن شرن سنگھ سے متعلق کوئی بھی فیڈریشن میں نہیں آئے گا۔ لیکن مجھے نہیں لگتا کہ بیٹیوں کو انصاف ملے گا۔ آج کے الیکشن میں برج بھوشن کا آدمی جیت گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عدلیہ پر یقین ہے کہ وہ انصاف کریں گے۔ یہ بھی کہا کہ لگتا ہے کہ نسلیں انصاف کے لئے لڑتی رہیں گی۔ حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔
تاہم اس سے قبل برج بھوشن شرن سنگھ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ سنجے سنگھ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر بنیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ سنجے سنگھ پہلی بار 2008 میں وارانسی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر بنے تھے۔ اس کے بعد جب سال 2009 میں یوپی میں ریسلنگ ایسوسی ایشن بنی تو برج بھوشن شرن سنگھ ریاستی صدر بنے اور سنجے سنگھ نے نائب صدر کی ذمہ داری سنبھالی۔