the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
يروشلم/4جولائی(ایجنسی) سرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اگلے ہفتے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔
مسٹر نیتن یاہو کے دفتر نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 11 جولائی کو ماسکو میں ملاقات ہوگی۔
مسٹر نیتن یاہو اور مسٹر پوٹن علاقائی مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے ایک مقررہ وقفہ کے بعد باقاعدگی سے ملتے رہتے ہیں۔
ان کے درمیان علاقائی مسائل میں خاص طور پر شام میں جاری خانہ جنگی میں باہمی دلچسپی بھی شامل ہیں جس کو لے کر گفت و شنید ہو گی۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں اسرائیل اور روس دونوں کی فوج ہےجن کے درمیان



ناگہانی جنگ سے بچنے کو لے کر بھی بات ہوگی۔ دونوں لیڈر آخری بار مئی میں ماسکو میں ملے تھے۔

شام میں ایران کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کو لے کر اسرائیل فکر مند ہے اس لئے وہ ایرانی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیا کرتا ہے۔
2015 میں شام کے صدر بشار الاسد کی جانب سے شامی خانہ جنگی میں مداخلت کرنے کے بعد، روس نے ایرانی اور حزب اللہ کے شدت پسندوں پر اسرائیلی حملے کو نظر انداز کیا ہے۔
مسٹر پوٹن اور مسٹر نیتن یاہو کے درمیان گزشتہ ماہ فون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں دونوں رہنما شام کے مسئلے کو لے کر باہمی تال میل کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا اور اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے شامی-اسرائیلی سرحدی علاقے میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.