ذرائع:
تلنگانہ میں خواتین کے لئے مہالکشمی اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی مفت بس سروس میں ریاستی حکومت جلد ہی اہم تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، آر ٹی سی کے اعلیٰ حکام ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید ٹکنالوجی سے لیس کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں جس کے تحت اب ریاست کی تمام خواتین کو ’اسمارٹ کارڈس‘جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں حکومت نے ’کامن موبلٹی
کارڈس‘ کی تیاری کے لئے ’سنٹر فار گڈ گورننس‘کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ کارڈس محض بس پاس ہی نہیں ہوں گے بلکہ انہیں ایک ملٹی پرپز ڈیجیٹل والٹ کے طور پر ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔اس اسمارٹ کارڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے حاصل کرنے کے بعد خواتین کو بار بار اپنا آدھار کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے ذریعہ آر ٹی سی کو یہ سمجھنے میں بھی مدد ملے گی کہ کن روٹس پر مسافروں کا ہجوم زیادہ ہے تاکہ وہاں مزید بسیں چلائی جا سکیں۔