: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔25اگسٹ(اعتماد نیوز)ضلع رنگا ریڈی کے ابراہیم پٹنم منڈل میں آج
کانگریس کا وسیع تر اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس کا دوسرا دن تھا۔ اجلاس کے
پہلے دن کانگریس قائدین اور کارکنوں میں بحث و تکرار کا واقعہ پیش آیا۔ آج
دوسرے دن منعقدہ اجلاس میں کانگریس قائدین نے تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت
کے مقابلہ میں بہترین اپوزیشن رول ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے اس
موقع پر ٹی آر ایس حکومت پر مخالف عوام فیصلے کرنے کا الزام لگایا اور کہا
کہ اس کے خلاف موقع در موقع احتجاج کیا جائیگا۔ جبکہ سابق اسپیکر اسمبلی
سریش ریڈی نے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی ترقی کے لئے ایک روزنامہ اور
ایک ٹی وی چینل کے قیام پر زور دیا اور اس کے لئے ہر کارکن کو ایک ہزار
روپئے چندہ دینے پر بھی زور دیا۔ اس اجلاس میں کانگریس کے اعلی قائدین نے
بھی شرکت کی۔