: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیویارک…امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی سے باہر سات سو سے زائد نئے سیارے دریافت کئے ہیں۔ناسا کے ماہرین نے خلائی دوربین کیپلر سے حاصل کردہ معلومات کے تجزیے سے نظام شمسی سے باہر 715 نئے
سیاروں کی نشاندہی کی ہے۔ ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک وقت میں دریافت کیے جانے والے سیاروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان سیاروں میں سے 95 فیصد ہمارے نظام شمسی کے آٹھویں سیارے نیپ چون سے چھوٹے ہیں۔