: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
(ایجنسیز) واشنگٹن…ڈرون طیاروں کی تباہ کاریوں پر کئی عالمی ادارے اپنی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں اور اقوام متحدہ میں بھی ڈرون کیخلاف کئی قراردادیں پیش کی جا چکی ہیں لیکن لگتا ہے کہ عالمی سپر پاور پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔امریکہ اب بنانے جارہا ہے دنیا کا
سب سے تیز رفتار ڈرون طیارہ جو 18سو میل کے فاصلے سے ہدف کا تعاقب کرے گا اور یہ فیصلے ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ جب امریکا کے دفاعی سیکریٹری یہ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکا اپنا دفاعی بجٹ انتہائی کم کرنے جارہا ہے۔اب جب سر پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہو تو کیا کہا جاسکتا ہے۔