the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز

انسانی حقوق کی تنظیموں کی تازہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شام میں سات ماہ سے سرکاری فوج کے محاصرے کے شکار"یرموک" پناہ گزین کیمپ میں بھوک اور فاقہ کشی کے نتیجے میں کم سے کم  85  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں  39 افراد پچھلے دو ہفتوں کے دوران خوراک نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئے۔

انسانی حقوق کی تنظیم" فلسطین-شام ایکشن گروپ" کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "یرموک مہاجر کیمپ 200  دنوں سے



سرکاری فوج کےمحاصرے کے باعث تاریخ کے بدترین انسانی المیے کا سامناکر رہا ہے۔ محاصرے کے نتیجے میں کیمپ میں موجود ہزاروں افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ درجنوں افراد خوراک نہ ملنے کے باعث شہید ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کےنتیجے میں مختلف پناہ گزین کیمپوں میں بمباری کے دوران دو ہزار افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.