the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

گجرات اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک بار پھر این آئی اے نے چھاپے مارے۔ این آئی اے کی ٹیمیں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبادکے علاوہ کریم نگر، عادل آباد، نظام آباد اور اے پی کے ضلع کرنول میں کارروائی کررہی ہیں۔ایجنسی نے پرانا شہر کے چندرائن گٹہ میں پی ایف آئی کے صدردفترکو مہربند کردیا۔این آئی اے کی جانب سے قبل ازیں درج کردہ مقدمہ کے سلسلہ میں پی ایف آئی کے دفتر کومہر بند کیاگیا۔ دو دن قبل این آئی اے نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پی ایف آئی کی سرگرمیوں پر مختلف مقامات پر تلاشی لی



تھی۔ نظام آباد اور نیلور اضلاع میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔حکام حیدرآباد میں ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔این آئی اے کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آج صبح سے جاری آپریشن میں ای ڈی اور مقامی پولیس بھی شامل ہے۔ جانچ ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے اور ای ڈی کی مشترکہ کارروائی جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ خود اس پورے آپریشن کی نگرانی کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مشترکہ آپریشن بہار، کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، دہلی، اتر پردیش، راجستھان اور کرناٹک میں جاری ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2022 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.