the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

(ایجنسیز)
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت جلد ہی مقبوضہ بیت المقدس میں 35 ایکڑ کے رقبے پر ایک آڈیٹوریم کے قیام کی تیاری کر رہی ہے۔
 
اسرائیلی اخبار"معاریف" کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں "تاریخی لائبریری"  اور "نیشنل آرکیالوجیکل میوزیم" کو ایک آڈیٹوریم میں یکجا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے کئی ماہ پیشتر"میوزیم ٹیلہ" کے نام سے عبرانی یونیورسٹی ایک عجائب گھر کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ اس آڈیٹوریم میں آثار قدیمہ کے 20 لاکھ نمونے رکھے جائیں گے، جن میں پندرہ ہزار بحرمردار کی نوادرات بھی شامل ہیں۔ آڈیٹوریم میں ایک پارک، ریستوران اور کئی لیکچر ہال بھی شامل ہیں۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت بیت المقدس کو عبرانی تاریخی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ یہ آڈیٹوریم بھی اسی عبرانی تاریخی نوادرات، ثقافت اور سائنسی تحقیقات کو ایک چھت تلے جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس آڈیٹوریم کے قیام کے بعد اسرائیل دنیا بھر کےماہرین تاریخ، ارضیات اور سائنسدانوں کو اس آڈیٹوریم کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.