the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

حیدرآباد۔14۔مارچ (اعتماد نیوز)تلگو فلم ادا کار اورمرکزی وزیر چرنجیوی کے چھوٹے بھائی پون کلیان نے اپنی نئی سیاسی جماعت ‘‘جنا سینا ‘‘ کے تاسیسی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے ہی جنا سینا پارٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام تنقیدوں کا سامنا کرتے ہوئے مخالف ہواؤں کا مقابلہ کرینگے۔ جسکے لئے بلند حوصلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی کیرئر کے آغاز کے بارے میں کہا کہ دہلی میں بیٹھے ہوئے کانگریس قائدین کے رویہ کی وجہ سے ہی انکو سیاست میں آنا پڑا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ انکے بھائی کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں۔انہیں لعل بتیوں کے کاروں سے زیادہ انکے حامیوں کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ انکی پارٹی ظلم ‘اور بد عنوانی کے خلاف لڑیگی۔تلگو فلم اسٹار نے کہا کہ انکا تلنگانہ سے تعلق ہے۔ اور پچھلے پانچ سالوں سے ریاست میں عوامی مسائل پر بات نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق فیصلہ کو انہوں نے اپنے گھر میں بھی نہیں سنایا ہے۔ انہوں نے سماج میں خواتین کی عزت کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وہ بچپن سے خواتین کے مسائل کو دیکھتے آرہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے 2 دسمبر 2019 سے آر ٹی سی بس کے کرایوں میں 20 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.